پاکستان کا افغانستان سے دہشت گردی پر شدید احتجاج، افغان سفیر کو ڈی مارش

پاکستان کا افغانستان سے دہشت گردی پر شدید احتجاج، افغان سفیر کو ڈی مارش-افغان حکومت سے حالیہ واقعات پر جواب طلب کیا گیا ہے

پاکستان کا افغانستان سے دہشت گردی پر شدید احتجاج، افغان سفیر کو ڈی مارش-پاکستان نے افغانستان سے ہونے والے حالیہ دہشت گردی کے واقعات اور سرحدی خلاف ورزیوں پر افغان حکومت سے شدید احتجاج کرتے ہوئے افغان سفیر کو ڈی مارش کردیا۔

وزارت خارجہ کے مطابق پاکستان نے افغانستان میں موجود عناصر کی جانب سے مبینہ طور پر پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔

حکام کے مطابق حالیہ دہشت گرد حملوں اور سرحدی خلاف ورزیوں کے معاملے پر افغان طالبان حکومت کو باضابطہ طور پر احتجاج ریکارڈ کرایا گیا، جبکہ ان واقعات سے متعلق افغانستان سے وضاحت بھی طلب کی گئی ہے۔

پاکستان نے اپنے احتجاج میں مطالبہ کیا ہے کہ افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف دہشت گرد کارروائیوں کے لیے استعمال ہونے سے روکا جائے اور ایسے عناصر کے خلاف مؤثر کارروائی کی جائے۔

وزارت خارجہ کے مطابق افغان سفیر کو ڈی مارش کے ذریعے پاکستان کے تحفظات سے آگاہ کیا گیا ہے۔ پاکستان نے واضح کیا کہ سرحد پار سے ہونے والی دہشت گردی اور خلاف ورزیوں کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔

وزارت خارجہ کے مطابق افغان حکومت سے حالیہ واقعات پر جواب طلب کیا گیا ہے اور معاملے پر مزید سفارتی رابطے جاری رہیں گے۔