لانگ مارچ کیلئے فنڈریزنگ مہم شروع

لانگ مارچ کیلئے فنڈریزنگ مہم شروع-، اندرون اور بیرون ملک پاکستانی لانگ مارچ کیلئے مالی تعاون کریں،سہیل آفریدی

لانگ مارچ کیلئے فنڈریزنگ مہم شروع-لانگ مارچ کے اخراجات کیلئے ہمیں مالی تعاون کی ضرورت ہے، ہم ایک بڑے مقصد کیلئے نکل رہے ہیں، عوام ہمارا مالی ساتھ دیں
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے 4 اکتوبر کے لانگ مارچ کیلئے فنڈ ریزنگ مہم شروع کرنے کا اعلان کر دیا اور کہا کہ آج شام 4 بجے پی ٹی آئی کے صوبائی سیکریٹریٹ میں فنڈ ریزنگ کیلئے اکٹھے ہوں گے۔

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ پاکستان میں موجود لوگ لانگ مارچ کیلئے مالی تعاون کریں، ملک میں موجود کارکن مالی تعاون کے ساتھ لانگ مارچ میں بھی شرکت کریں، بیرون ملک مقیم پاکستانی بھی لانگ مارچ کیلئے فنڈ ریزنگ میں حصہ لیں،

لانگ مارچ کے اخراجات کیلئے ہمیں مالی تعاون کی ضرورت ہے، ہم ایک بڑے مقصد کیلئے نکل رہے ہیں، عوام ہمارا مالی ساتھ دیں۔4 اکتوبر کے لانگ مارچ کیلئے عوام سے فنڈز دینے کی اپیل کرتے ہیں،

لانگ مارچ کیلئے چندہ مہم کا آغاز آج صوبائی سیکریٹریٹ سے کیا جائے گا، اندرون اور بیرون ملک پاکستانی لانگ مارچ کیلئے مالی تعاون کریں۔