سپین میں قبل از وقت عام انتخابات کا اعلان
سپین میں قبل از وقت عام انتخابات کا اعلان-ملک میں عام انتخابات 29 نومبر کو ہوں گے، جبکہ انتخابات پہلے آئندہ سال گرمیوں میں متوقع تھے۔
سپین میں قبل از وقت عام انتخابات کا اعلان
سپین میں قبل از وقت عام انتخابات کا اعلان-ملک میں عام انتخابات 29 نومبر کو ہوں گے، جبکہ انتخابات پہلے آئندہ سال گرمیوں میں متوقع تھے۔
سپین میں کرایوں میں اضافے اور بے دخلی کے خلاف ملک گیر احتجاج کے بعد قبل از وقت عام انتخابات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
ہسپانوی وزیراعظم پیدرو سانچیز نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں عام انتخابات 29 نومبر کو ہوں گے، جبکہ انتخابات پہلے آئندہ سال گرمیوں میں متوقع تھے۔
کرایوں میں مسلسل اضافے اور گھروں سے بے دخلی کے خلاف احتجاج کا سلسلہ اس وقت شدت اختیار کر گیا جب ایک معمر خاتون کو گھر سے بے دخل کیے جانے کا واقعہ سامنے آیا۔ واقعے کے بعد مختلف شہروں میں مظاہرے شروع ہوگئے۔
مظاہرین نے دارالحکومت میڈرڈ میں پارلیمنٹ کے باہر بھی دھرنا دیا اور رہائشی مسائل کے حل اور بے دخلی کے خلاف مطالبات پیش کیے۔