حکومت اپوزیشن مذاکرات ناکام،پی ٹی آئی کا آج لانگ مارچ شروع کرنے کا اعلان

حکومت اپوزیشن مذاکرات ناکام،پی ٹی آئی کا آج لانگ مارچ شروع کرنے کا اعلان-سیاسی صورتحال مزید کشیدہ ہونے کا امکان ہے۔

حکومت اپوزیشن مذاکرات ناکام،پی ٹی آئی کا آج لانگ مارچ شروع کرنے کا اعلان-حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کسی حتمی معاہدے کے بغیر ختم ہوگئے، جبکہ تحریک انصاف نے آج لانگ مارچ شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ فریقین کے درمیان مذاکرات کا آئندہ دور بھی طے نہیں ہوسکا۔

ذرائع کے مطابق حکومت اور اپوزیشن کے نمائندوں کے درمیان مذاکرات رات تقریباً ڈھائی بجے تک جاری رہے، تاہم مختلف معاملات پر اتفاق رائے نہ ہونے کے باعث مسودے کو حتمی شکل نہیں دی جاسکی۔

مذاکرات میں پیش رفت نہ ہونے پر دونوں جانب سے ایک دوسرے کو ذمہ دار قرار دیا گیا۔

وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا کہ حکومت لانگ مارچ کو اسلام آباد کی حدود میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دے گی۔ ان کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت دہشت گردی کے خلاف جاری کارروائیوں میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ تعاون اور اپنا کردار ادا کرنے کی واضح یقین دہانی کرانے پر آمادہ نہیں ہوئی، جس کے باعث معاہدہ طے نہ پاسکا۔

علامہ راجہ ناصر عباس نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات میں ڈیڈ لاک برقرار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اختلافات بڑی نوعیت کے نہیں تھے اور چند معاملات پر اتفاق نہ ہونے کی وجہ سے بات چیت کسی نتیجے تک نہیں پہنچ سکی۔ ان کے مطابق بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا معاملہ بھی حل نہیں ہوسکا۔

پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے کہا کہ مذاکرات کے دوران ڈرافٹ میں چار مرتبہ تبدیلی کی گئی، تاہم لانگ مارچ سمیت دیگر معاملات پر تحریک انصاف نے معاہدے سے اتفاق نہیں کیا۔

شیری رحمان کے مطابق حکومت نے ملک کو ممکنہ انتشار سے بچانے کے لیے بھرپور کوشش کی، تاہم انسداد دہشت گردی کے معاملے پر کسی قسم کا سمجھوتا نہیں کیا جاسکتا۔

یوں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کا یہ دور بھی بے نتیجہ ختم ہوگیا، جبکہ تحریک انصاف کی جانب سے آج لانگ مارچ شروع کرنے کے اعلان کے بعد سیاسی صورتحال مزید کشیدہ ہونے کا امکان ہے۔