ایران کے ہتھیار ڈالتے ہی تیل کی قیمتیں گر جائیں گی،ٹرمپ

ایران کے ہتھیار ڈالتے ہی تیل کی قیمتیں گر جائیں گی،ٹرمپ تیل کی قیمتیں سابق صدر جو بائیڈن کے دور حکومت کے مقابلے میں اب بھی کم ہیں۔

ایران کے ہتھیار ڈالتے ہی تیل کی قیمتیں گر جائیں گی،ٹرمپ-امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے ہتھیار ڈالنے کے بعد عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی آ جائے گی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران جلد ہتھیار ڈال دے گا، جس کے بعد تیل کی قیمتیں نیچے آنا شروع ہوجائیں گی۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ گزشتہ رات آبنائے ہرمز کے راستے ریکارڈ مقدار میں تیل منتقل کیا گیا۔ ان کے مطابق امریکا میں موجودہ دور میں تیل کی قیمتیں سابق صدر جو بائیڈن کے دور حکومت کے مقابلے میں اب بھی کم ہیں۔

دوسری جانب آر اے ایف فیئر فورڈ سے متعلق گرفتاریوں پر ردعمل دیتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکی حکام کافی عرصے سے متعلقہ افراد پر نظر رکھے ہوئے تھے اور بالآخر انہیں گرفتار کرلیا گیا۔

ٹرمپ کے مطابق گرفتار کیے گئے افراد امریکا کو بڑا نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے تھے، تاہم حکام نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے انہیں حراست میں لے لیا۔