اسلام آباد میں احتجاج کی روک تھام کیلئے کنٹینرز کی تحویل کا سلسلہ شروع

 اسلام آباد میں احتجاج کی روک تھام کیلئے کنٹینرز کی تحویل کا سلسلہ شروع-ضروری ادویات اپنی منزل تک پہنچ سکیں اور خراب ہونے سے محفوظ رہیں۔

 اسلام آباد میں احتجاج کی روک تھام کیلئے کنٹینرز کی تحویل کا سلسلہ شروع-وفاقی دارالحکومت میں احتجاج کے پیش نظر انتظامیہ کی جانب سے کنٹینرز کی تحویل میں لینے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، جبکہ کنٹینر مالکان کے مطابق ادویات کی ترسیل کیلئے استعمال ہونے والے بعض کنٹینرز بھی پولیس نے قبضے میں لے لیے ہیں۔

کنٹینر مالکان کا کہنا ہے کہ مذکورہ گاڑیاں راولپنڈی اور اسلام آباد کیلئے ادویات لے کر پہنچی تھیں۔ ان کے مطابق شدید گرمی کے باعث کنٹینرز میں موجود ادویات کے خراب ہونے کا خدشہ ہے، جس سے ادویات کی سپلائی متاثر ہونے کا امکان بھی موجود ہے۔

مالکان کے مطابق پولیس اہلکاروں نے کنٹینرز کی چابیاں اور متعلقہ کاغذات بھی اپنی تحویل میں لے لیے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ڈرائیورز کے لائسنس، بلٹی رسیدوں اور دیگر ضروری دستاویزات بھی پولیس نے لے لی ہیں۔

کنٹینر مالکان نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ادویات سے لدے کنٹینرز کو فوری طور پر چھوڑا جائے تاکہ ضروری ادویات اپنی منزل تک پہنچ سکیں اور خراب ہونے سے محفوظ رہیں۔