وزیراعظم پر انڈوں کی بارش
وزیراعظم پر انڈوں کی بارش-کوسوو کی پارلیمنٹ میں اجلاس کے دوران اس وقت شدید ہنگامہ برپا ہوگیا جب اپوزیشن کی ایک خاتون رکن نے قائم مقام وزیراعظم البِن کورتی پر انڈے پھینک دیے۔
پارلیمانی اجلاس میں خطاب کے دوران اپوزیشن رکن ٹائم کادریاج نے اپنی بیگ سے انڈے نکال کر وزیراعظم کی جانب اچھال دیے اور احتجاجاً ’’شرم کرو، شرم کرو‘‘ کے نعرے لگائے۔
اچانک ہونے والے اس احتجاج کے باعث البِن کورتی اپنا خطاب جاری نہ رکھ سکے۔ واقعے کے فوراً بعد حکومتی ارکان اور سکیورٹی اہلکاروں نے وزیراعظم کو گھیرے میں لے کر محفوظ مقام پر منتقل کیا، جبکہ پارلیمنٹ کا اجلاس بھی عارضی طور پر معطل کردیا گیا۔
یہ واقعہ کوسوو میں جاری سیاسی تعطل کے دوران پیش آیا ہے۔ جون میں ہونے والے انتخابات کے بعد سے پارلیمنٹ میں اسپیکر کے انتخاب اور حکومت سازی کا معاملہ تاحال حل نہیں ہوسکا۔
Tumultartige Szenen im kosvarischen Parlament. Die Oppositionsabgeordnete Time Kadrija wirft mit Eiern nach Ministerpräsident Albin Kurti. pic.twitter.com/f0bWMataGJ
— 🅲🅾🆇🆇 (@queru_lant) August 9, 2026
اپوزیشن جماعتوں کا مؤقف ہے کہ پارلیمانی عمل میں مسلسل تاخیر نے سیاسی بحران کو مزید گہرا کردیا ہے۔ اپوزیشن ارکان کی جانب سے حکومتی اقدامات پر شدید اعتراضات بھی سامنے آتے رہے ہیں۔
پارلیمنٹ میں پیش آنے والے واقعے نے کوسوو کے موجودہ سیاسی بحران اور حکومت سازی کے تعطل کو ایک بار پھر نمایاں کردیا ہے۔ احتجاج شدت اختیار کرگیا، وزیراعظم کا خطاب رک گیا
