راولپنڈی میں 4 اگست کو مقامی تعطیل کا اعلان
راولپنڈی میں 4 اگست کو مقامی تعطیل کا اعلان-راولپنڈی ضلعی انتظامیہ نے 4 اگست بروز منگل مقامی تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر راولپنڈی ندیم ناصر کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع بھر کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے 4 اگست کو بند رہیں گے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق چہلم کے مرکزی جلوس کے پیش نظر سیکیورٹی اور ٹریفک انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس دوران جلوس کے روٹس اور اطراف کے علاقوں میں واقع بازار بھی بند رہیں گے۔
انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ٹریفک پلان اور سیکیورٹی ہدایات پر عمل کریں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں تاکہ عزاداری کے اجتماعات پرامن طریقے سے منعقد ہو سکیں۔
