جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف اٹھا لیا
سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔
حلف برداری کی سادہ اور پروقار تقریب سپریم کورٹ برانچ رجسٹری کراچی میں منعقد ہوئی، جہاں جسٹس محمد شفیع صدیقی نے جسٹس منیب اختر سے عہدے کا حلف لیا۔
سپریم کورٹ کے اعلامیے کے مطابق جسٹس منیب اختر اس مدت کے دوران چیف جسٹس کے فرائض انجام دیں گے، جب تک چیف جسٹس یحییٰ آفریدی بیرون ملک موجود ہیں۔
تقریب میں سپریم کورٹ اور وفاقی آئینی عدالت کے معزز ججز نے شرکت کی۔ رجسٹرار سپریم کورٹ نے تقریب کی کارروائی چلائی جبکہ اعلیٰ عدلیہ کے افسران اور عملہ بھی اس موقع پر موجود تھا۔