پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان کرتے ہوئے عوام کو بڑا ریلیف فراہم کر دیا ہے۔ وزیراعظم کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں عالمی منڈی میں کمی کے اثرات کو براہِ راست صارفین تک منتقل کیا جا رہا ہے۔
اعلان کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 74 روپے 28 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 67 روپے 31 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔ نئی قیمتوں کے بعد پیٹرول 299 روپے 50 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل 311 روپے 47 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔
حکومتی اعلامیے کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا اور ملک بھر میں تمام پیٹرول پمپس پر نئی نرخوں کے تحت فروخت شروع ہو جائے گی۔
وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ حکومت مشکل معاشی حالات کے باوجود عوام کو ریلیف دینے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔ ان کے مطابق کفایت شعاری اور ترقیاتی بجٹ میں بچت کے ذریعے حاصل ہونے والے وسائل عوامی سہولتوں پر خرچ کیے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے توانائی کے شعبے میں استحکام برقرار رکھتے ہوئے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت یا سپلائی بحران کو پیدا نہیں ہونے دیا۔ وزیراعظم کے مطابق عالمی منڈی میں قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام تک منتقل کرنا حکومتی ترجیح ہے۔
حکومتی اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ معاشی ٹیم کی مؤثر حکمت عملی کے باعث مالی دباؤ میں کمی آئی ہے اور مہنگائی کے اثرات کم کرنے کے لیے مزید اقدامات جاری رہیں گے۔