ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨278.34 🇪🇺 یورو ₨323.15 🇬🇧 پاؤنڈ ₨373.66 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.22 🇦🇪 درہم ₨75.79 🇨🇳 چینی یوان ₨41.11

اردوان سے منسوب اسرائیل پر حملے سے متعلق بیان من گھڑت قرار

👁️ 0 مرتبہ پڑھا گیا
اردوان سے منسوب اسرائیل پر حملے سے متعلق بیان من گھڑت قرار

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے منسوب اسرائیل پر حملے سے متعلق بیان کو من گھڑت قرار دے دیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر یہ دعویٰ گردش کر رہا تھا کہ صدر اردوان نے مبینہ طور پر کہا ہے کہ اگر ایران یا لبنان پر حملہ ہوا تو اسے ترکیہ پر حملہ تصور کیا جائے گا، تاہم سرکاری ذرائع نے اس دعوے کو بے بنیاد اور حقائق کے منافی قرار دیا ہے۔

حکام کے مطابق اس قسم کے بیانات دانستہ طور پر گھڑ کر پھیلائے جا رہے ہیں تاکہ عوام کو گمراہ کیا جا سکے اور ترکیہ کے متوازن اور اصولی مؤقف کو مسخ کیا جا سکے۔ واضح کیا گیا ہے کہ ترکیہ ہمیشہ اپنے قومی مفادات اور علاقائی استحکام کو سامنے رکھتے ہوئے ذمہ دارانہ پالیسی اپناتا رہا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ خطے میں جاری کشیدگی کے باوجود ترکیہ نے صدر اردوان کی قیادت میں اعتدال، دانشمندی اور سفارتی توازن کا مظاہرہ کیا ہے۔ عالمی سطح پر بھی ترکیہ کے کردار کو سراہا گیا ہے، خصوصاً کشیدگی میں کمی، مذاکرات کے فروغ اور پائیدار امن کے قیام کی کوششوں کے حوالے سے۔

ترکیہ نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ غلط معلومات، پروپیگنڈا مہمات اور منفی ذہن سازی کے خلاف اپنی کوششیں جاری رکھے گا اور ایسے عناصر کو بے نقاب کیا جائے گا جو علاقائی امن اور عالمی استحکام کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرتے ہیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔