ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨278.34 🇪🇺 یورو ₨323.15 🇬🇧 پاؤنڈ ₨373.66 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.22 🇦🇪 درہم ₨75.79 🇨🇳 چینی یوان ₨41.11

استنبول میں مذاکرات کا تیسرا دور شروع

👁️ 1 مرتبہ پڑھا گیا
استنبول میں مذاکرات کا تیسرا دور شروع

استنبول میں مذاکرات کا تیسرا دور شروع

استنبول: پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان استنبول میں مذاکرات کا تیسرا دور شروع ہو گیا ہے۔ مذاکرات میں دہشت گردی کی روک تھام کے لیے مانیٹرنگ میکانزم کے قواعد و ضوابط پر گفتگو کی جارہی ہے۔

برادر ملک ترکی کی درخواست پر فریقین نے مذاکرات کو آخری موقع دینے پر اتفاق کیا تھا۔ اس سے قبل دوسرا دور 25 اکتوبر کو استنبول میں ہوا تھا، جو طویل اور اعصاب شکن مذاکرات کے باوجود پاکستان کے افغان سرزمین سے دہشت گردی کے خاتمے کے مطالبے کو پورا کرنے میں ناکام رہا۔

یہ بھی پڑھیں:۔  پاکستان و سعودی دفاعی معاہدے میں ایرانی شمولیت کی خواہش

ذرائع کے مطابق افغان وفد بار بار کابل اور قندہار سے ہدایات لیتا رہا، جس کی وجہ سے مذاکرات کی کارکردگی متاثر ہوئی۔ مذاکرات کے بعد پاکستانی وفد وطن واپس روانہ ہوا لیکن ترکی کی درخواست پر پھر مذاکرات کو آخری موقع دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:۔ تعلیم اورسیاسی شعور پاکستان کامستقبل کس سمت جا رہا ہے؟

ترکی کی وزارت خارجہ کے اعلامیے کے مطابق فریقین نے سیز فائر برقرار رکھنے، قیام امن کے لیے مانیٹرنگ اینڈ ویریفیکیشن میکانزم ترتیب دینے اور خلاف ورزی کرنے والے کے لیے سزا کے نفاذ پر اتفاق کیا ہے۔ اعلیٰ سطحی مذاکرات 6 نومبر کو ہونے کا امکان ہے۔

قارئین کی آراء (1)

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔