ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨278.34 🇪🇺 یورو ₨323.15 🇬🇧 پاؤنڈ ₨373.66 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.22 🇦🇪 درہم ₨75.79 🇨🇳 چینی یوان ₨41.11

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے وینیوزشارٹ لسٹ

👁️ 1 مرتبہ پڑھا گیا
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے وینیوزشارٹ لسٹ

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے وینیوزشارٹ لسٹ۔آئی سی سی نے 2026 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچز کے وینیوز کی ابتدائی فہرست جاری کر دی ہے۔

بھارت اور سری لنکا مشترکہ طور پر اس عالمی ٹورنامنٹ کی میزبانی کریں گے۔

بھارت میں احمد آباد، دہلی، کولکتہ، چنئی اور ممبئی میں میچز کھیلے جائیں گے، جبکہ سری لنکا میں کولمبو اور کینڈی کے تین وینیوز شامل ہیں۔ فائنل میچ احمد آباد میں کھیلا جائے گا، اور پاکستان کی ٹیم اپنے تمام میچز سری لنکا میں کھیلے گی۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 7 فروری 2026 سے شروع ہو کر 8 مارچ 2026 کو اختتام پذیر ہوگا۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان گروپ تقسیم اور دیگر تفصیلات کے لیے پی سی بی اور بی سی سی آئی کے درمیان اتفاق کیا جائے گا۔ آئی سی سی جلد وینیوز کا باقاعدہ اعلان کرے گا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔