ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨278.34 🇪🇺 یورو ₨323.15 🇬🇧 پاؤنڈ ₨373.66 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.22 🇦🇪 درہم ₨75.79 🇨🇳 چینی یوان ₨41.11

لاہور تا راولپنڈی ریل کار کے نئے ریک کا افتتاح

👁️ 0 مرتبہ پڑھا گیا
لاہور تا راولپنڈی ریل کار کے نئے ریک کا افتتاح

لاہور تا راولپنڈی ریل کار کے نئے ریک کا افتتاح-پاکستان ریلوے نے لاہور سے راولپنڈی کے درمیان چلنے والی ریل کار کے نئے ریک کا باضابطہ افتتاح کر دیا ہے۔

لاہور تا راولپنڈی ریل کار کے نئے ریک کا افتتاح
لاہور تا راولپنڈی ریل کار کے نئے ریک کا افتتاح

افتتاحی تقریب میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ریلوے عامر علی بلوچ نے شرکت کی اور نئی تیار شدہ بوگیوں کا تفصیلی معائنہ کیا۔

لاہور تا راولپنڈی ریل کار کے نئے ریک کا افتتاح
لاہور تا راولپنڈی ریل کار کے نئے ریک کا افتتاح

ریلوے حکام کے مطابق ریل کار کے نئے ریک کو دشوار گزار راستوں پر بہتر کارکردگی کے لیے مکمل طور پر ری فربش کیا گیا ہے۔

بوگیوں میں مسافروں کی سہولت کے لیے کھانے پینے کی اشیاء، ابتدائی طبی امداد کی ادویات اور صفائی ستھرائی کا خاص انتظام کیا گیا ہے تاکہ سفر آرام دہ اور محفوظ بنایا جا سکے۔

لاہور تا راولپنڈی ریل کار کے نئے ریک کا افتتاح
لاہور تا راولپنڈی ریل کار کے نئے ریک کا افتتاح

افتتاح کے موقع پر سی ای او ریلوے عامر علی بلوچ نے کہا کہ ریلوے کی مزید ٹرینوں میں بھی جدید سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کھانے پینے سے لے کر صفائی اور طبی امداد تک تمام سہولتوں کو بین الاقوامی معیار کے مطابق بہتر بنایا جا رہا ہے۔

لاہور تا راولپنڈی ریل کار کے نئے ریک کا افتتاح
لاہور تا راولپنڈی ریل کار کے نئے ریک کا افتتاح

انہوں نے کہا کہ ریل کا سفر آج بھی دیگر ٹرانسپورٹ ذرائع کے مقابلے میں سستا، آرام دہ اور محفوظ ہے۔ ریلوے کا مقصد مسافروں کو جلد اور بحفاظت اُن کی منزل تک پہنچانا ہے۔

لاہور تا راولپنڈی ریل کار کے نئے ریک کا افتتاح
لاہور تا راولپنڈی ریل کار کے نئے ریک کا افتتاح

عامر بلوچ نے مزید بتایا کہ لوکوموٹیوز اور ٹریکس کی مرمت کا کام جاری ہے جبکہ بین الاقوامی فنانسنگ کے ذریعے ٹریکس کی اپ گریڈیشن بھی کی جا رہی ہے تاکہ مستقبل میں ٹرینوں کی رفتار اور سروس کے معیار میں مزید بہتری لائی جا سکے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔