کراچی اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے
کراچی میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 2.2 ریکارڈ
کراچی: محکمہ موسمیات کے مطابق شہرِ قائد میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ زلزلہ سہ پہر 3 بج کر 39 منٹ پر ریکارڈ کیا گیا۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق، زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 2.2 اور گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز ڈی ایچ اے کراچی سے 24 کلومیٹر شمال میں تھا۔