ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨278.34 🇪🇺 یورو ₨323.15 🇬🇧 پاؤنڈ ₨373.66 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.22 🇦🇪 درہم ₨75.79 🇨🇳 چینی یوان ₨41.11

قومی ویمن کرکٹ ٹیم میگا ایونٹ سے باہر

👁️ 0 مرتبہ پڑھا گیا
قومی ویمن کرکٹ ٹیم میگا ایونٹ سے باہر

قومی ویمن کرکٹ ٹیم میگا ایونٹ سے باہر

کولمبو (اسپورٹس ڈیسک) — کولمبو میں کھیلے گئے میگا ایونٹ کے 22ویں میچ میں جنوبی افریقا نے بارش سے متاثرہ میچ میں پاکستان ویمن ٹیم کو 150 رنز سے شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کردیا۔

جنوبی افریقی ویمن ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 40 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 312 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے سعدیہ اقبال اور نشرہ سندھو نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں۔

بارش کے باعث میچ کا دورانیہ کم کر دیا گیا اور ڈک ورتھ لیوس میتھڈ کے تحت پاکستان کو 20 اوورز میں 234 رنز کا ہدف ملا۔ تاہم گرین ٹیم ہدف کے تعاقب میں مشکلات کا شکار رہی اور 7 وکٹوں کے نقصان پر صرف 83 رنز ہی بنا سکی۔

میگا ایونٹ کے سنسنی خیز مقابلے جیو سوپر پر براہِ راست نشر کیے جا رہے ہیں۔
ٹورنامنٹ کا اگلا یعنی 23واں میچ 22 اکتوبر کو آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان اندور میں کھیلا جائے گا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔