پاکستان نے عمان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا
دبئی: ایشیا کپ کے اہم میچ میں پاکستان نے عمان کے خلاف ٹاس جیتنے کے بعد پہلے بیٹنگ کرنے کا انتخاب کیا ہے۔
کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ قومی ٹیم کا ہدف بڑا اسکور بنا کر حریف ٹیم کو دباؤ میں لانا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پچ بیٹنگ کے لیے سازگار دکھائی دے رہی ہے، اسی وجہ سے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا گیا۔
سلمان علی آغا کے مطابق ٹیم میں تین اسپنرز کو شامل کیا گیا ہے تاکہ حالات کے مطابق بہترین کمبی نیشن کے ساتھ میدان میں اترا جائے۔