ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨278.34 🇪🇺 یورو ₨323.15 🇬🇧 پاؤنڈ ₨373.66 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.22 🇦🇪 درہم ₨75.79 🇨🇳 چینی یوان ₨41.11

نہ جھکوں گا اور نہ ہی کوئی سودا کروں گا۔عمران خان

👁️ 0 مرتبہ پڑھا گیا
نہ جھکوں گا اور نہ ہی کوئی سودا کروں گا۔عمران خان

نہ جھکوں گا اور نہ ہی کوئی سودا کروں گا۔عمران خان

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی تحریک انصاف عمران خان سے ان کی بہنوں علیمہ خان اور دیگر نے ملاقات کی۔ اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ "میں نہ جھکوں گا اور نہ ہی کوئی سودا کروں گا۔”

علیمہ خان نے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ کئی ماہ کی کوشش کے بعد آج بہنوں کو ایک ساتھ ملاقات کا موقع ملا، ساتھ ہی وکلا سلمان اکرم راجہ، بیرسٹر گوہر اور علی ظفر بھی ملے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت تسلی بخش ہے تاہم آنکھ کے علاج کے لیے پمز کے ڈاکٹرز کو عدالت کی ہدایت پر معائنہ کرنا ہوگا۔

عمران خان نے دورانِ گفتگو کہا کہ عدلیہ پر ظلم و زیادتی کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے، کرکٹ کو محسن نقوی نے تباہ کیا جبکہ میڈیا کا گلا دبا کر کنٹرول کرلیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملٹری آپریشن وزیرستان میں نہیں ہونا چاہیے کیونکہ یہ مزید عدم استحکام لائے گا۔

عمران خان نے افغان مہاجرین کی بے دخلی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام اسلامی روایات کے خلاف ہے اور اس پر وہ شرمندہ ہیں۔ بونیر سمیت مختلف علاقوں میں سیلابی تباہ کاری پر بھی افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ اب عوام کو بلین ٹری منصوبے کی قدر سمجھ آنی چاہیے۔

پارٹی امور پر بات کرتے ہوئے عمران خان نے پی ٹی آئی کو ہدایت دی کہ پارلیمانی کمیٹیوں سے استعفے دیے جائیں اور ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لیا جائے تاکہ انہیں قانونی جواز نہ ملے۔ علیمہ خان نے بتایا کہ سلمان اکرم راجہ کا استعفیٰ مسترد کردیا گیا ہے اور عمران خان نے سیاسی کمیٹی کے اجلاس کی ہدایت کی ہے تاکہ مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ کیا جا سکے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔