پٹرول 1 روپے 60 پیسے سستا،ڈیزل 1 روپے 64 پیسے مہنگا-ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تبدیلی کر دی گئی ہے، جس کے تحت پٹرول کی قیمت میں کمی جبکہ ڈیزل مہنگا کر دیا گیا ہے۔
نئی قیمتوں کے مطابق پٹرول فی لیٹر ایک روپے 60 پیسے سستا ہونے کے بعد 377 روپے 71 پیسے کا ہو گیا ہے۔
دوسری جانب ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 64 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 391 روپے 75 پیسے مقرر کر دی گئی ہے۔
قیمتوں میں ردوبدل کے بعد پٹرول استعمال کرنے والے صارفین کو معمولی ریلیف ملے گا، جبکہ ڈیزل مہنگا ہونے سے ٹرانسپورٹ اور مال برداری کے اخراجات پر اثر پڑنے کا امکان ہے۔





