اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین

بنیامین نیتن یاہو کے دفتر پر میزائل حملے کا دعویٰ

What is the notebook for the burden of a lawsuit

اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے دفتر پر میزائل حملے کا دعویٰ کیا ہے جس میں نیتن یاہو کے دفتر اور اسرائیلی فضائیہ کے کمانڈر ٹومر بار کی قیام گاہ کو نشانہ بنایا گیا۔

آئی آر جی سی نے اپنے سرکاری خبر رساں ادارے ’’سپاہ نیوز‘‘ پر جاری بیان میں کہا کہ یہ سرپرائز حملے مقامی طور پر تیار کردہ خیبرشکن بیلسٹک میزائلوں کے ذریعے کیے گئے، نیتن یاہو کی قسمت نامعلوم ہے اور اس حوالے سے مزید تفصیلات بعد میں فراہم کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ خیبر شکن میزائل کی رونمائی اور آزمائشی لانچ مئی 2023ء میں کی گئی تھی، اس کی مارنے کی صلاحیت دو ہزار کلومیٹر ہے اور یہ 1,500 کلوگرام وزنی وارہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔