ایران نے امریکاکی مذاکراتی پیش کش ٹھکرا دی-ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دی گئی مذاکرات کی پیشکش مسترد کرتے ہوئے واشنگٹن کے ساتھ کسی بھی قسم کی بات چیت سے صاف انکار کر دیا ہے۔
ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ علی لاریجانی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ ایران موجودہ حالات میں امریکا کے ساتھ مذاکرات نہیں کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ قومی مفادات اور خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک امریکی جریدے کو دیے گئے انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ ایران کی نئی قیادت سے بات چیت کے لیے تیار ہیں۔ ان کا دعویٰ تھا کہ ایرانی قیادت بھی مذاکرات کی خواہاں ہے۔
دوسری جانب حالیہ کشیدگی میں اضافہ اس وقت ہوا جب امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر مشترکہ حملوں کے بعد خطے میں صورتحال مزید سنگین ہو گئی۔ ایران کی جانب سے جوابی کارروائیاں جاری ہیں جبکہ امریکا اور اسرائیل بھی اپنے حملے برقرار رکھے ہوئے ہیں۔




