اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین

ایرانی حملوں میں تین امریکی فوجی ہلاک،متعدد زخمی

ایرانی حملوں میں تین امریکی فوجی ہلاک،متعدد زخمی

واشنگٹن: امریکی سینٹرل کمانڈ نے تصدیق کی ہے کہ ایران کے حملوں کے دوران تین امریکی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ پانچ فوجی شدید زخمی ہیں جبکہ دیگر اہلکار معمولی چوٹیں اور دماغی صدمے کا شکار ہوئے، جنہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد دوبارہ تعینات کیا جا رہا ہے۔

سینٹرل کمانڈ کے مطابق ایران کے خلاف کارروائیاں اور فوجی آپریشن جاری ہیں اور ردعمل کا سلسلہ بھی جاری رکھا جائے گا۔ ہلاک اور زخمی اہلکاروں کی مزید تفصیلات متاثرہ خاندانوں کو اطلاع دینے کے بعد جاری کی جائیں گی۔ حکام کا کہنا ہے کہ صورتحال تیزی سے بدل رہی ہے اور امریکی فوج ایران کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیاں جاری رکھے گی۔