تہران: ایران نے امریکہ کے خلاف جوابی کارروائی کرتے ہوئے امریکی ایئر کرافٹ کیریئر ابراہم لنکن کو خلیج میں بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا۔ ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے مطابق چار میزائل استعمال کیے گئے اور یہ حملہ امریکی اور اسرائیلی فضائی حملوں کے ردعمل کے طور پر کیا گیا، جن میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای شہید ہوئے۔
پاسدارانِ انقلاب نے کہا کہ دشمن فوج پر مسلح افواج کے طاقتور حملے نئے مرحلے میں داخل ہو گئے ہیں اور خشکی اور سمندر دشمن جارحین کے لیے خطرناک ثابت ہوں گے۔ دوسری جانب امریکی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے خلیج عمان میں ایرانی جہاز بھی نشانہ بنایا، تاہم دونوں جانب سے ہلاکتوں اور نقصان کی تصدیق نہیں ہوئی۔
خطے میں کشیدگی میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے اور عالمی برادری کی جانب سے تحمل اور فوری جنگ بندی کی اپیلیں جاری ہیں۔




