اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین

سابق ایرانی صدر محمود احمدی نژادبھی فضائی حملے میں شہید

سابق ایرانی صدر محمود احمدی نژادبھی فضائی حملے میں شہید

تہران/واشنگٹن: سابق ایرانی صدر محمود احمدی نژاد مبینہ طور پر امریکی اور اسرائیلی حملے میں جاں بحق ہو گئے۔ برطانوی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ان کی رہائشگاہ کو میزائل حملے میں نشانہ بنایا گیا۔ تاہم اس حوالے سے ایرانی حکام کی جانب سے باضابطہ تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی۔

دوسری جانب امریکی فوج کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک ایرانی بحری جہاز کو بھی نشانہ بنایا گیا، جو خلیجِ عمان میں موجود تھا۔ غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق مذکورہ جہاز کو شدید نقصان پہنچا اور وہ سمندر میں ڈوبنے کی اطلاعات ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ایران کے دارالحکومت تہران سمیت مختلف شہروں میں امریکی اور اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں 200 سے زائد شہریوں کی ہلاکت اور سیکڑوں کے زخمی ہونے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔ سرکاری سطح پر ہلاکتوں اور زخمیوں کی حتمی تعداد جاری نہیں کی گئی۔

خطے میں کشیدگی کے باعث صورتحال انتہائی سنگین بتائی جا رہی ہے، جبکہ عالمی برادری کی جانب سے فوری جنگ بندی اور تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیلیں بھی سامنے آ رہی ہیں۔