اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین

ایران نے وزیر دفاع اور آرمی چیف کی شہادت کی تصدیق کردی

ایران نے وزیر دفاع اور آرمی چیف کی شہادت کی تصدیق کردی

ایرانی سرکاری خبر رساں ادارے ارنا نے اعلان کیا ہے کہ حالیہ حملوں میں ملک کی اہم عسکری قیادت جاں بحق ہو گئی ہے۔ سرکاری بیان کے مطابق ہفتے کے روز ہونے والے حملوں میں ایران کے وزیر دفاع عزیز ناصر زادہ اور چیف آف اسٹاف عبدالرحیم موسوی شہید  ہوئے۔

ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ ان حملوں میں سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای، ان کے سیکیورٹی مشیر علی شامخانی اور پاسدارانِ انقلاب کے سربراہ محمد پاکپور بھی نشانہ بنے۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق مسلح افواج کے دیگر اعلیٰ کمانڈرز بھی ان واقعات میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، جبکہ مزید تفصیلات اور نام بعد میں جاری کیے جائیں گے۔

ان پیش رفتوں کے بعد ایران میں صورتحال انتہائی کشیدہ بتائی جا رہی ہے اور حکام کی جانب سے آئندہ لائحہ عمل سے متعلق مشاورت جاری ہے۔