ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے مشیر اعلیٰ علی شامخانی بھی حالیہ حملے میں شہید ہو گئے ہیں۔ ایران کے سرکاری ذرائع ابلاغ نے تصدیق کی ہے کہ پاسداران انقلاب گارڈز کے کمانڈر محمد پاکپور بھی اسرائیلی حملے میں جاں بحق ہو گئے۔
سپریم لیڈر اور دیگر اعلیٰ رہنماؤں کی شہادت کے بعد ایرانی شہر مشہد میں امام رضا کے روضے پر سیاہ پرچم لہرا دیا گیا ہے، اور ملک بھر میں اس المناک واقعے کے بعد شدید سوگ کا ماحول قائم ہے۔ ایرانی فوج اور پاسداران انقلاب نے اعلان کیا ہے کہ دشمن کو سخت اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا اور حملے کے مرتکب کو ہر صورت سزا دی جائے گی۔
ایران کے اس اقدام نے ملک میں قومی دفاع اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے عزم کو مزید مضبوط کر دیا ہے۔




