سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای حملے میں شہید-ایران کے سرکاری ذرائع ابلاغ نے تصدیق کی ہے کہ ملک کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو حالیہ حملے میں شہید کر دیا گیا ہے۔
حملے میں ان کے اہل خانہ بھی جاں بحق ہوئے جن میں ان کی بیٹی، داماد، بہو اور نواسی شامل ہیں۔ ملک بھر میں اس المناک واقعے کے بعد سات روزہ تعطیل اور چالیس روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔
ایرانی فوج نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سپریم لیڈر پر حملہ بغاوت اور خودمختاری کے خلاف سنگین کوشش تھی، اور اس کا بھرپور، سخت اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔ ایرانی افواج نے اعلان کیا ہے کہ دشمن کو ہر ممکن سزا دی جائے گی اور جو بھی اس حملے کا ارتکاب کرے گا اسے قیمت چکانی پڑے گی۔
پاسداران انقلاب نے بھی واضح کیا ہے کہ آیت اللہ خامنہ ای کے قاتلوں کو سخت سزا دینے کا موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیا جائے گا۔ ایران نے اپنے دفاع اور قومی سلامتی کے لیے ہر ممکن قدم اٹھانے کا عزم ظاہر کیا ہے، اور اسے ایک تاریخی بدلہ قرار دیا گیا ہے۔




