اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین

باجوڑ میں دہشتگرد کی دراندازی ناکام،عبداللہ گرفتار

باجوڑ میں دہشتگرد کی دراندازی ناکام،عبداللہ گرفتار

پاک افغان سرحد پر باجوڑ سیکٹر کے قریب دہشتگردوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے سرحد پار کرنے والے دہشتگرد کو زندہ گرفتار کر لیا،

جس نے خود کو عبداللہ بتایا۔ یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا جب پاکستان نے افغان طالبان رجیم کی بلااشتعال کارروائیوں کے خلاف آپریشن غضب للحق جاری رکھا ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی سکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائی کے نتیجے میں افغان طالبان کے متعدد ٹھکانے اور ٹینک تباہ ہو گئے جبکہ 100 سے زائد طالبان کی ہلاکت کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔ افغان طالبان نے سرحد کے مختلف مقامات پر فائرنگ کی، تاہم پاک فوج نے باجوڑ کے ناوگئی سیکٹر، تیراہ خیبر اور چترال سیکٹر میں بھرپور جواب دیتے ہوئے دشمن کی چیک پوسٹوں کو تباہ کیا۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ کارروائیاں سرحدی تحفظ کو یقینی بنانے اور دہشتگردوں کے اقدامات کو ناکام بنانے کے لیے کی گئیں، اور پاک فوج کی بروقت حکمت عملی نے علاقے میں استحکام قائم رکھنے میں مدد دی۔