اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین

باجوڑ میں افغان طالبان کے حملے،5 افراد زخمی

باجوڑ میں افغان طالبان کے حملے،5 افراد زخمی

باجوڑ میں افغان طالبان کی جانب سے سول آبادی پر مارٹر گولوں کے حملوں میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق باجوڑ کے علاقے لغڑئی اور گرد و نواح میں فائر کئے گئے گولے گرے، جن سے پانچ افراد زخمی ہوئے جن میں تین خواتین شامل ہیں۔ زخمیوں کو فوری طور پر خار اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ افغانستان کی جانب سے یہ حملے مقامی عوام میں شدید اشتعال کا باعث بنے ہیں۔

پاکستان کی مسلح افواج نے فوری ردعمل دیتے ہوئے افغان طالبان کے بزدلانہ حملوں کا مؤثر جواب دیا ہے

اور سرحدی خلاف ورزی یا کسی بھی جارحیت کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔

حکام نے واضح کیا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز کسی بھی خطرے یا حملے کا فیصلہ کن اور منہ توڑ جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں۔