پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار اسلامی تعاون تنظیم(او آئی سی) کی ایگزیکٹو کمیٹی کے غیرمعمولی اوپن اینڈڈ وزارتی اجلاس میں شرکت کے لیے دو روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے۔
جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ان کا استقبال او آئی سی میں پاکستان کے مستقل نمائندے سفیر فواد شیر، سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق اور جدہ میں قونصل جنرل سید مصطفی ربانی نے کیا۔ یہ اجلاس اسلامی تعاون تنظیم کی ایگزیکٹو کمیٹی کے تحت بلایا گیا ہے،
جس میں امت مسلمہ کو درپیش اہم امور، بالخصوص علاقائی تنازعات اور مسلم ممالک سے متعلق صورتحال پر غور متوقع ہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق نائب وزیراعظم اپنے دورے کے دوران رکن ممالک کے وزرائے خارجہ سے اہم ملاقاتیں بھی کریں گے اور پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے
