بریکنگ نیوز

غزہ کی بچی پر خاموشی،ماں سے جدا بندر پر آنسو؟

فروری 26, 2026 | admin
غزہ کے بچی پر خاموشی،ماں سے جدا بندر پر آنسو؟

فرانس میں قائم کیوبا کا سفارتخانہ کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو نے عالمی سطح پر بحث چھیڑ دی ہے۔ ویڈیو میں انسانی ہمدردی کے دعوؤں اور عملی رویّوں کے درمیان تضاد کو اجاگر کیا گیا ہے۔

ویڈیو کے پہلے حصے میں جاپان کے ایک چڑیا گھر میں موجود پنچ نامی ننھے بندر کو دکھایا گیا ہے، جو ماں سے محروم ہونے کے بعد ایک کھلونا بندر کو سینے سے لگائے بیٹھا ہے۔ اس منظر نے دنیا بھر کے سوشل میڈیا صارفین کو جذباتی کر دیا تھا اور ہمدردی کے پیغامات کی بھرمار ہو گئی تھی۔

تاہم ویڈیو کے دوسرے حصے میں منظر بدل جاتا ہے۔ یہاں غزہ کی ایک معصوم بچی کو دکھایا گیا ہے جو اسرائیلی بمباری میں اپنا گھر اور اہلِ خانہ کھونے کے بعد ملبے کے ڈھیر پر کھڑی اپنی گڑیا کو سینے سے لگائے خاموش دکھائی دیتی ہے۔ اس منظر کو پہلے حصے کے ساتھ جوڑ کر عالمی ردِعمل میں پائے جانے والے فرق کو نمایاں کیا گیا ہے۔

سفارتخانے نے اپنی پوسٹ میں مؤقف اختیار کیا کہ دنیا ایک جانور کی تکلیف پر تو فوری ردِعمل دیتی ہے، لیکن غزہ میں جنگ اور حملوں سے متاثرہ بچوں کے دکھ کو وہی توجہ نہیں ملتی۔ بیان میں کہا گیا کہ یہ طرزِ عمل عالمی ہمدردی کے معیار پر سوال اٹھاتا ہے اور انسانیت کے دعوؤں میں موجود تضاد کو بے نقاب کرتا ہے۔

ویڈیو کے بعد سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث نے جنم لیا ہے، جہاں صارفین مختلف زاویوں سے اس پیغام پر اپنی رائے کا اظہار کر رہے ہیں۔