پنچ سینکڑوں ڈالر میں فروخت ہونے لگا-جاپان کے چڑیا گھر میں تنہا رہ جانے والے کم سن بندر "پنچ” کی معصوم ویڈیوز نے سوشل میڈیا پر ایسی ہمدردی کی لہر دوڑا دی کہ اس کے پسندیدہ سٹفڈ کھلونے کی مانگ آسمان کو چھونے لگی۔
چند روز قبل تک معمولی قیمت میں دستیاب رہنے والا یہ پلش کھلونا اب سینکڑوں ڈالر میں فروخت ہو رہا ہے۔
آئیکیا کا معروف پلش کھلونا "Djungelskog orangutan” جو پہلے تقریباً 20 ڈالر میں دستیاب تھا، اب ری سیلنگ ویب سائٹس پر 350 ڈالر تک فروخت ہو رہا ہے۔ کمپنی کی ویب سائٹ پر اس کا اسٹاک مکمل طور پر ختم ہو چکا ہے۔
جاپان کے شہر اچی کاوا
جاپان کے شہر اچی کاوا کے چڑیا گھر میں پیدا ہونے والے پنچ کو اس کی ماں نے پیدائش کے فوراً بعد چھوڑ دیا تھا، جس کے بعد عملے نے اسے ہاتھ سے پالا۔ تنہائی کم کرنے کے لیے چڑیا گھر انتظامیہ نے اسے ایک سٹفڈ اورنگوٹان فراہم کیا، جسے پنچ نے گویا اپنی متبادل ماں بنا لیا۔ ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ ہر وقت اس کھلونے کو اپنے ساتھ لپٹائے رکھتا ہے۔
پنچ کی پیدائش
پنچ کی پیدائش 26 جولائی 2025 کو ہوئی تھی۔ ماہرین کے مطابق عام طور پر بندر کے بچے ابتدائی عمر میں اپنی ماں سے چمٹے رہ کر سماجی رویے اور جسمانی طاقت سیکھتے ہیں، تاہم پنچ اس فطری عمل سے محروم رہا۔ آسٹریلیا کے نشریاتی ادارے ABC News سے گفتگو میں ماہرین نے بتایا کہ ایسے حالات میں نرم کھلونے بعض اوقات جانوروں کو وقتی جذباتی سہارا فراہم کرتے ہیں۔
چڑیا گھر کا عملہ
رپورٹس کے مطابق ابتدا میں چڑیا گھر کے عملے نے تولیے اور دیگر سٹفڈ کھلونوں سے بھی پنچ کو مانوس کرنے کی کوشش کی، مگر آخرکار آئیکیا کا اورنگوٹان اس کا پسندیدہ ساتھی بن گیا۔ سوشل میڈیا پر ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد صارفین نے بھی وہی کھلونا خریدنے کی کوشش کی، جس کے نتیجے میں مارکیٹ میں اس کی قلت پیدا ہو گئی۔
پلش کھلونا براہ راست دستیاب نہیں
اب صورتحال یہ ہے کہ یہ پلش کھلونا براہ راست دستیاب نہیں، اور خریداروں کو ری سیلنگ پلیٹ فارمز کا رخ کرنا پڑ رہا ہے، جہاں اس کی قیمت کئی گنا بڑھ چکی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس کا چھوٹا ورژن بھی مکمل طور پر فروخت ہو چکا ہے۔
پنچ کی معصومیت نے جہاں لوگوں کے دل جیت لیے ہیں، وہیں ایک سادہ سے کھلونے کو عالمی سطح پر غیر معمولی مقبولیت بھی دلا دی ہے۔




