مری،کار کارحادثےکار شکار ہوگئی جس میں تین خواتین موقع پر ہی دم توڑ گئیں-اوسیاء مالکوٹ روڈ پر مسافر کار بریک فیل ہونے کے باعث خوفناک حادثے کا شکار ہو گئی،
جس کے نتیجے میں 3 خواتین موقع پر جاں بحق جبکہ گاڑی کے مالک اور ڈرائیور سمیت 4 افراد شدید زخمی ہو گئے۔ دو زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں جبکہ مقامی افراد کی بڑی تعداد نے بھی ریسکیو سرگرمیوں میں حصہ لیا۔ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
جاں بحق ہونے والوں میں 25 سالہ حبیبہ بی بی، 50 سالہ نسیم بی بی اور 50 سالہ فہیمہ بی بی شامل ہیں۔ زخمیوں میں 5 سالہ مروا، 36 سالہ عدنان، 26 سالہ وقار النساء اور دیگر شامل ہیں۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا۔ واقعے کے بعد علاقے میں افسوس کی فضا چھا گئی۔
علاقہ مکینوں نے پہاڑی سڑکوں پر ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد اور گاڑیوں کی باقاعدہ فٹنس چیکنگ کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔ پولیس نے حادثے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔




