اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین

نبیہا علی اورحارث کھوکھر کے ازدواجی تنازع پر دونوں کا موقف سامنے آگیا

نبیہا علی اورحارث کھوکھر کے ازدواجی تنازع پر دونوں کا موقف سامنے آگیا

اسلام آباد: سوشل میڈیا انفلوئنسر اور ماہر نفسیات نبیہا علی خان کے ازدواجی زندگی کے حوالے سے الزامات کے بعد ان کے شوہر حارث کھوکھر نے بھی اپنا موقف پیش کر دیا ہے۔

 

حارث کھوکھر نے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ نبیہا علی خان شک اور وہم کا شکار ہیں اور ان کے درمیان کوئی سنجیدہ اختلاف نہیں تھا۔ انہوں نے واضح کیا کہ شادی کے دوران نبیہا علی خان گھر میں خوش تھیں، ان کی دیکھ بھال کے لیے ملازمین موجود تھے اور ان کے گھر سے نکالنے کے الزامات بے بنیاد ہیں۔ حارث کے مطابق مسئلہ صرف یہ تھا کہ انہوں نے ایک بزنس شروع کیا اور نبیہا علی خان چاہتی تھیں کہ ہر جگہ انہیں ساتھ لے جایا جائے، جو ممکن نہیں تھا۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے زندگی میں کبھی کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا اور نبیہا علی خان کا شک و بداعتمادی کا رویہ ان کے ازدواجی تعلقات میں تناؤ کا باعث بنا۔ حارث کھوکھر نے زور دیا کہ وہ اپنی بیوی کے ساتھ عزت و احترام کے ساتھ پیش آئے اور ان کے درمیان کوئی جھگڑا یا تشدد نہیں ہوا۔

 

واضح رہے کہ گزشتہ روز نبیہا علی خان نے پروگرام ’’نور رمضان‘‘ میں اپنے ازدواجی مسائل اور ذہنی اذیت کے بارے میں انکشاف کیا تھا۔ نبیہا علی خان نے بتایا کہ شادی کے چند ماہ بعد انہیں شدید ذہنی دباؤ، الزامات، پابندیوں اور تضحیک کا سامنا رہا اور ان کے شوہر نے محبت کی بجائے شہرت کے لالچ میں شادی کی تاکہ بعد میں انہیں بدنام کیا جا سکے۔

 

نبیہا علی خان نے کہا کہ انہوں نے گھر کو بچانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی، لیکن ان کے شوہر اور سسرال والوں کی رویوں کی وجہ سے ان کی زندگی مشکلات اور اذیت کا شکار رہی، اور وہ مزید ظلم برداشت نہیں کریں گی۔