برکی پولیس نے ڈرائیور کی بیوی کے ساتھ زبردستی زیادتی کرنے والے ملزم سہیل صادق کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون اور اس کا خاوند ملزم کے گھر کام کرتے تھے۔ تین ماہ قبل خاتون نے کام چھوڑ دیا تھا، جبکہ خاوند اب بھی وہاں ڈرائیوری کرتا رہا۔
واقعے کے مطابق ایک دن ملزم اپنے گھر میں خاتون کے خاوند کو کام کے بہانے بازار بھیج کر موقع پا کر خاتون کے ساتھ زیادتی کی۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم نے خاتون کو دھمکیاں بھی دیں کہ اگر اس نے کسی کو بتایا تو سنگین نتائج بھگتنے ہوں گے۔
ایس پی کینٹ کی ہدایت پر ایس ایچ او برکی عمران نواز اور پولیس ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے سہیل صادق کو گرفتار کیا۔ متاثرہ خاتون کی مدعیت پر مقدمہ درج کر کے ملزم کو مزید تفتیش کے لیے جینڈر سیل کے حوالے کر دیا گیا ہے۔




