موٹروے پر ٹریلر اور بس میں تصادم،بس ہوسٹس جاں بحق
خانیوال کے قریب ایم4موٹروے پر ٹریلر کی بس کو ٹکرکے نتیجے میں بس ہوسٹس جاں بحق اور 14 مسافرزخمی ہوگئے۔
ریسکیوحکام کے مطابق حادثہ ایم 4 موٹروے مخدوم پور انٹرچینج کے قریب پیش آیا،بس اور ٹرالر میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں بس ہوسٹس خاتون جاں بحق ہوگئی جبکہ 14 افراد زخمی ہوئے ہیں ۔ یہ بھی
تصادم کے باعث گاڑی میں پھنسےافراد کو ریسکیو جوانوں نے بحفاظت نکال لیا، جاں بحق خاتون کی لاش اور زخمیوں کوسول ہسپتال کبیروالا منتقل کر دیاگیا،ڈیوٹی آفیسر/اسٹیشن کوآرڈینیٹر سمیع اللہ نے تمام تر آپریشن کی نگرانی کی۔
