سلاد کے باقاعدہ استعمال کے حیرت انگیز فوائد-ماہرینِ غذائیت کے مطابق سلاد کا روزانہ استعمال صحت کے لیے بے حد مفید ہے
کیونکہ اس میں شامل تازہ سبزیاں وٹامنز، منرلز اور دیگر غذائی اجزاء کا قدرتی ذریعہ ہیں۔ سلاد میں موجود سبزیاں چکنائی اور کولیسٹرول سے پاک ہوتی ہیں، اس لیے انہیں کھانے سے وزن میں اضافہ نہیں ہوتا۔
غذائی ماہرین کا کہنا ہے کہ سلاد میں شامل ٹماٹر پوٹاشیم سے بھرپور ہوتے ہیں جو بلڈ پریشر کو متوازن رکھنے میں مدد دیتے ہیں اور ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کے لیے خاص طور پر فائدہ مند ہیں۔
اسی طرح سلاد کا اہم جزو گاجر خون میں کولیسٹرول کی سطح کم کرنے اور کینسر سے بچاؤ میں کردار ادا کرتی ہے۔ گاجر میں بیٹا کیروٹین اور اینٹی آکسیڈنٹس موجود ہوتے ہیں جو قوتِ مدافعت بڑھانے اور اسہال کے علاج میں بھی معاون ثابت ہوتے ہیں۔
ماہرین تجویز کرتے ہیں کہ سلاد کی سبزیوں کو بڑے ٹکڑوں میں کاٹا جائے تاکہ وٹامنز محفوظ رہیں۔ ساتھ ہی چند قطرے لیموں کا رس شامل کرنے سے وٹامن سی کی مقدار میں اضافہ ہوتا ہے جبکہ ایک چمچ مکئی کا تیل سبزیوں کے غذائی اجزاء کو بہتر طریقے سے جذب کرنے میں مدد دیتا ہے۔
ماہرین کے مطابق روزانہ سلاد کا استعمال صحت کے لیے نہایت مفید ہے اور اسے معمول کا حصہ بنایا جائے تو متعدد بیماریوں سے بچاؤ ممکن ہے۔




