بریکنگ نیوز

بنوں میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن،22 بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج ہلاک

نومبر 25, 2025 | admin

بنوں میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن،22 بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج ہلاک-بنوں میں سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 22 دہشتگرد ہلاک کر دیے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فورسز نے مؤثر کارروائی کے ذریعے دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا اور شدید فائرنگ کے تبادلے میں 22 دہشتگرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ علاقے میں مزید بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج کی تلاش کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، اور سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک دشمن نیٹ ورکس کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ 22 دہشتگردوں کی ہلاکت بڑی کامیابی ہے اور قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔