عائشہ اظہر کا انکشاف:میٹرک میں تین بار فیل ہوئی
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ٹک ٹاک کریئیٹر عائشہ اظہر، جن کا ڈانس ’’میرا دل یہ پکارے‘‘ گانے پر عالمی توجہ کا باعث بنا تھا، حال ہی میں ایک نجی ٹی وی شو میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے اپنی تعلیم سے متعلق حیران کن باتیں شیئر کیں۔
عائشہ کا کہنا تھا کہ اگرچہ وہ میٹرک مکمل کر چکی ہیں، لیکن تعلیمی سفر ان کے لیے کبھی آسان نہیں رہا۔ انہوں نے بتایا کہ وہ اسکول کے زمانے میں مشکل سے پاس ہوتی تھیں اور میٹرک کے امتحان میں بھی تین مرتبہ ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ ان کے مطابق دوستوں کے بار بار سمجھانے اور حوصلہ دینے سے وہ آخرکار امتحان پاس کرنے میں کامیاب ہوئیں۔
عائشہ اس وقت ٹک ٹاک اور انسٹاگرام پر خاصی فعال ہیں، جبکہ وہ ماڈلنگ کے شعبے میں قدم رکھنے کا ارادہ بھی رکھتی ہیں۔ ان کے وائرل ڈانس کی وجہ سے متعدد مشہور شخصیات نے بھی ان کے انداز کی نقل کی، جس کے بعد انہیں ملک بھر میں پہچان ملی۔




