بلوچستان:مختلف اضلاع میں فائرنگ کے واقعات،7جاں بحق
بلوچستان کے اضلاع موسیٰ خیل، لورالائی، خضدار اور ژوب میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں سات افراد جان بحق ہو گئے ہیں۔
ضلع موسیٰ خیل کے علاقے کنگری سے تین افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، جنہیں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا۔ خضدار کی تحصیل وڈھ میں نامعلوم افراد نے 22 سالہ نوجوان نواب کو فائرنگ کر کے ہلاک کیا۔ ژوب میں بھی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نوجوان محب اللہ جاں بحق ہوا۔
ادھر ضلع لورالائی میں ایک نوجوان نے سوتیلی ماں اور ایک شخص کو قتل کر دیا۔ تمام واقعات کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔




