اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین

بھارتی سکھ خاتون کا اسلام قبول کرنے کےبعد پاکستانی سے نکاح

بھارتی سکھ خاتون کا اسلام قبول کرنے کےبعد پاکستانی سے نکاح

بھارتی سکھ خاتون کا اسلام قبول کرنے کےبعد پاکستانی سے نکاح

لاہور: پاکستان میں بابا گرو نانک کے جنم دن کی یاترا کے لیے بھارت سے آنے والے جتھے میں شامل سکھ خاتون سربجیت کور نے اسلام قبول کر کے پاکستانی شہری ناصر حسین سے شادی کر لی۔

خاتون نے اسلام قبول کرنے کے بعد اپنا نام نور رکھ لیا۔ نکاح نامے کے مطابق 48 سالہ نور نے 5 نومبر کو ضلع شیخوپورہ کے رہائشی ناصر حسین سے نکاح کیا، جس میں حق مہر 10 ہزار روپے مقرر کیا گیا اور ادا بھی کر دیا گیا۔

بھارتی سکھ خاتون کا اسلام قبول کرنے کےبعد پاکستانی سے نکاح

بھارتی سکھ خاتون کا اسلام قبول کرنے کےبعد پاکستانی سے نکاح

سربجیت کور 4 نومبر کو بھارتی یاتریوں کے ساتھ پاکستان آئی تھیں، لیکن 13 نومبر کو واپس جانے والے یاتریوں میں شامل نہیں تھیں۔ ان کا ویزہ بھی اسی دن ختم ہو گیا تھا، جس کے بعد انہیں لاپتہ قرار دے کر تلاش شروع کی گئی۔ بعد ازاں معلوم ہوا کہ خاتون نے اسلام قبول کر کے شادی کر لی ہے۔