سود خوروں سے تنگ بیوی کے بعد شوہرکی خودکشی-گوجر خان میں سود خوروں کے مبینہ ظلم و بلیک میلنگ کے باعث ایک اور سانحہ پیش آگیا۔ خودکشی کرنے والی خاتون کے شوہر نے بھی دلبرداشتہ ہو کر اپنی جان لے لی۔
پولیس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ راولپنڈی کی تحصیل گوجر خان کے نواحی علاقے میں پیش آیا، جہاں چند روز قبل ایک خاتون نے سود خوروں کی جانب سے مبینہ زیادتی، تشدد اور بلیک میلنگ کے بعد زہریلی دوا پی کر خودکشی کر لی تھی۔ اب اس خاتون کے شوہر نے بھی حالات سے دلبرداشتہ ہو کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔
راولپنڈی ۔۔ گوجر خان
سود خوروں کی بیلک میلنگ ۔ریپ اور لوٹ مار کے بعد زہر سے جان دینے والی خاتون کے خاوند نے خودکشی کر لی
والد کا سی سی ڈی پر اظہار اعتماد
ضلع پولیس پر عدم اعتماد pic.twitter.com/Yonm5oNrjo— Ahmed Bhatti (@Rayahmadbhatti) November 11, 2025
متوفی کے والد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ضلع پولیس پر اعتماد نہیں، تاہم وہ سی سی پی او راولپنڈی پر مکمل اعتماد رکھتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ اصل ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
علاقہ مکینوں کے مطابق سود خوروں کا ایک بااثر گروہ طویل عرصے سے لوگوں کو قرض دے کر ان سے ناجائز منافع وصول کرتا ہے، اور عدم ادائیگی پر دھمکیاں، بلیک میلنگ اور تشدد جیسے حربے استعمال کرتا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مکمل تفتیش جاری ہے، متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کیا جائے گا، اور واقعے میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔




