اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین

شادی میں دلہن کی ہیوی بائیک پر انٹری،ویڈیو وائرل

شادی میں دلہن کی ہیوی بائیک پر انٹری،ویڈیو وائرل

شادی میں دلہن کی ہیوی بائیک پر انٹری،ویڈیو وائرل 

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر بھوپال کی دلہن نے اپنی شادی میں منفرد انداز اختیار کرتے ہوئے روایتی کار یا گھوڑے کے بجائے ہیوی بائیک سوزوکی ہایابوسا پر سوار ہو کر انٹری دی، جس کی ویڈیو انسٹاگرام پر وائرل ہو گئی۔

ویڈیو میں دلہن کو سرخ عروسی لباس میں پُراعتماد انداز سے بائیک چلانے کے دوران دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ مہمان تالیاں بجاتے اور موبائل سے مناظر ریکارڈ کرتے نظر آ رہے ہیں۔ ایک اور زاویے سے لی گئی ویڈیو میں دلہن کو بائیک پر بیٹھا ہوا اور اسموگ کے درمیان سے گذرتے ہوئے دکھایا گیا ہے، اور شادی میں موجود رشتہ دار اور مہمان خوش نظر آ رہے ہیں۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی یہ ویڈیو محض چند دنوں میں 18 لاکھ سے زائد ویوز حاصل کر چکی ہے اور صارفین دلہن کے اس منفرد انداز کی تعریف کر رہے ہیں۔