ایک اورسابق افسرکی اپنی رہائشگاہ پر خودکشی۔تھانہ بنی گالہ کی حدود میں سابق افسر عبدالسلام نے اپنے کمرے میں اکیلے ہونے کے دوران منہ میں پستول رکھ کر گولی چلائی، جو سر سے باہر نکلی۔ واقعے کے وقت ان کے اہل خانہ گھر میں موجود تھے۔
سابق افسر اور اہل خانہ 2 نومبر کو کراچی سے اسلام آباد کرائے پر منتقل ہوئے تھے۔
واقعے کے بعد عبدالسلام کی لاش ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔ یاد رہے کہ چند روز قبل پولیس میں تعینات سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) عدیل اکبر نے مبینہ طور پر خود کشی کی تھی۔ ذرائع کے مطابق ایس پی عدیل اکبر نے اپنی موت سے قبل دو مرتبہ اپنے ڈاکٹر سے رجوع کیا تھا۔




