اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین

سونا عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں ایک بار پھر مہنگا

سونا عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں ایک بار پھر مہنگا

سونا عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں ایک بار پھر مہنگا ہو گیا ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 13 ڈالر اضافے کے بعد 4,015 ڈالر ہو گئی، جس کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹ میں 24 قیراط کے فی تولہ سونے کی قیمت 1,300 روپے اضافے کے ساتھ 4 لاکھ 23 ہزار 862 روپے ہو گئی۔

اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت 1,115 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 63 ہزار 393 روپے تک پہنچ گئی۔

سونے کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ہی فی تولہ چاندی کی قیمت 25 روپے بڑھ کر 5,152 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت 22 روپے اضافے کے بعد 4,417 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔