شاداب خان انجری سے صحتیاب ہونے کے بعد ٹریننگ شروع کر دی
کندھے کے آپریشن کے بعد پاکستان کے لیگ اسپنر شاداب خان نے دوبارہ باقاعدہ ٹریننگ کا آغاز کر دیا ہے۔
شاداب خان نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں کوچز کی نگرانی میں فیلڈنگ اور بولنگ سیشنز میں حصہ لے رہے ہیں۔
Pakistan all-rounder @76Shadabkhan undergoes his rehab at the National Cricket Academy, Lahore.
He took part in fielding and bowling sessions under the supervision of NCA coaches as he continues his recovery. pic.twitter.com/NczYJ8CHYN
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 30, 2025
شاداب خان فٹنس مسائل کی وجہ سے جون سے قومی ٹیم سے باہر تھے۔ انہوں نے آخری بار یکم جون کو بنگلادیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلاتھا۔
شاداب خان کے مطابق وہ پہلے سے بہت بہتر محسوس کر رہے ہیں اور بولنگ کے دوران انہیں کوئی تکلیف نہیں ہوئی۔
