اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین

اسلام آباد پولیس کے ایس پی عدیل اکبر نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی

اسلام آباد پولیس کے ایس پی عدیل اکبر نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی

اسلام آباد پولیس کے ایس پی عدیل اکبر نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی

اسلام آباد پولیس کے ایس پی عدیل اکبر نے مبینہ طور پر خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق ایس پی عدیل اکبر نے گن مین سے بندوق لے کر خود پر فائر کیا۔ انہیں شدید زخمی حالت میں پمز اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔
ذرائع کے مطابق ایس پی عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں بطور ایس پی انڈسٹریل ایریا خدمات سرانجام دے رہے تھے۔
واقعے سے کچھ دیر قبل وہ  حاجی کیمپ اسلام آباد  میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لے رہے تھے۔


اسلام آباد پولیس کے ایکس (سابق ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر ان کے دورے کی تصاویر اور تفصیلات بھی پوسٹ کی گئی تھیں، جن میں بتایا گیا تھا کہ انہوں نے ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں سے ملاقات کی، سکیورٹی انتظامات کا معائنہ کیا اور افسران کو الرٹ رہنے کی ہدایت دی۔
پولیس ذرائع کے مطابق عدیل اکبر کا تعلق ضلع  گجرات  سے تھا اور وہ  پولیس سروس آف پاکستان کے 46ویں کامن کے افسر تھے۔
سی ایس ایس امتحان میں وہ اپنے بیچ کے ٹاپر قرار پائے تھے۔
ذرائع نے بتایا کہ عدیل اکبر کو تین روز قبل ڈینگی بخار کی تشخیص ہوئی تھی، مگر اس کے باوجود وہ مسلسل ڈیوٹی انجام دیتے رہے۔
انہوں نے طبی خرابی کے باعث متعدد مرتبہ چھٹی کے لیے درخواست دی تھی۔
ایس پی عدیل اکبر کی ایک سالہ ننھی بیٹی بھی ہے۔
وفاقی پولیس کے اعلیٰ حکام نے اس واقعے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے، جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔