بریکنگ نیوز

نئے پاکستانی پاسپورٹس نئے انداز میں

اکتوبر 22, 2025 | admin
نئے پاکستانی پاسپورٹس نئے انداز میں

نئے پاکستانی پاسپورٹس نئے انداز میں

اسلام آباد: محکمہ پاسپورٹس نے نئے پاسپورٹس میں اہم تبدیلیوں کا اعلان کیا ہے۔ اب پاسپورٹ میں والد کے ساتھ والدہ کا نام بھی درج کیا جائے گا۔

محکمہ کے مطابق نئی پاسپورٹ بک لیٹس میں جدید سیکیورٹی فیچرز شامل کیے گئے ہیں، جبکہ ویزا صفحات پر ملک کے مختلف صوبوں کی تاریخی عمارات کی تصاویر بھی پرنٹ کی جائیں گی۔

محکمہ پاسپورٹس کا کہنا ہے کہ یہ تبدیلیاں جدید تقاضوں اور بین الاقوامی ہم آہنگی کے اصولوں کے مطابق کی جا رہی ہیں۔ وزارتِ داخلہ کی منظوری کے بعد نئی پاسپورٹ بک لیٹس کی طباعت شروع کر دی گئی ہے۔

محکمہ کے مطابق سیکیورٹی اور ڈیزائن کے علاوہ پاسپورٹ کے دیگر حصوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔