بریکنگ نیوز

آل راؤنڈر عامر جمال کی ننھی بیٹی خالقِ حقیقی سے جا ملی۔

اکتوبر 22, 2025 | admin

آل راؤنڈر عامر جمال کی ننھی بیٹی خالقِ حقیقی سے جا ملی۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابق ٹوئٹر) پر عامر جمال نے اپنی ننھی بیٹی کا ہاتھ تھامے ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے یہ دل سوز خبر دی۔

شیئر کی گئی تصویر کے ساتھ انہوں نے لکھا: ’’اللہ کی طرف سے، اللہ کی طرف‘‘۔

عامر جمال نے اپنی پوسٹ میں جذباتی پیغام دیتے ہوئے لکھا: ’’میری پیاری شہزادی، میں تمہیں زیادہ دیر تک سنبھال نہ سکا، ماں اور بابا تمہیں ہمیشہ یاد کریں گے‘‘۔

انہوں نے دعا کرتے ہوئے مزید لکھا: ’’اللہ آپ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے‘‘۔ بچی کی وفات کی وجہ تاحال سامنے نہیں آئی۔

دوسری جانب مداحوں سمیت کھیلوں کی شخصیات نے شدید دکھ کا اظہار کرتے ہوئے عامر جمال اور ان کی اہلیہ کے لیے صبر کی دعا کی۔

سابق کپتان ثنا میر نے بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے والدین کے لیے صبر و حوصلے کی دعا کی۔