بریکنگ نیوز

وزیر داخلہ:مدارس یا مساجد کی بندش کا پروپیگنڈہ بے بنیاد

اکتوبر 22, 2025 | admin
وزیر داخلہ:مدارس یا مساجد کی بندش کا پروپیگنڈہ بے بنیاد

وزیر داخلہ:مدارس یا مساجد کی بندش کا پروپیگنڈہ بے بنیاد

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ مدارس یا مساجد کی بندش سے متعلق پھیلایا جانے والا پروپیگنڈہ بے بنیاد ہے اور کسی بھی مدرسے یا مسجد کو بند نہیں کیا جائے گا۔

یہ بیان وزیر داخلہ نے کراچی میں چیئرمین سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری سے ملاقات کے دوران دیا، جس میں سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن اور صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ بھی موجود تھے۔

ملاقات میں علمائے کرام کی خدمات کو سراہا گیا اور مذہبی ہم آہنگی و یکجہتی کے فروغ پر زور دیا گیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ دین اسلام امن اور محبت کا درس دیتا ہے، اور ملک میں تشدد یا شرانگیزی کی کوئی گنجائش نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی ترقی کے لیے سب کو مثبت کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے اور آج کے حالات میں یکجہتی ضروری ہے۔ چیئرمین پاکستان سنی تحریک نے بھی مذہبی ہم آہنگی کے فروغ میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔